چیریال میں کورونا سے 2 اموات

   

حسن آباد۔ ضلع سدی پیٹ کے چیریال ٹاؤن و موضع ویرنا پیٹ میں آج جان لیوا و مہلک مرض کورونا کوویڈ19 سے متاثرہ 2 افراد دوران علاج فوت ہوگئے۔ جس کے باعث ٹاؤن و قریبی مواضعات میں عوام میں خوف و ہراس کے علاوہ تشویش پائی جاتی ہے۔ چیریال ٹاؤن کا نامور فرٹیلائیڈر تاجر گذشتہ چند دنوں سے یشودھا ہاسپٹل میں زیر علاج رہ کر آج فوت ہوگیا۔ موضع ویرنا پیٹ منڈل چیریال میں ایک 37 سالہ گھریلو خاتون گذشتہ چند دنوں سے گاندھی دواخانہ میں زیر علاج رہ کر آج فوت ہوگئی۔ قطعی رپورٹ نہ ملنے پر دواخانہ انتظامیہ نے نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا تھا ۔ آخری رسومات کی تکمیل کے بعد متوفیہ کی مثبت رپورٹ برآمد ہوئی نیـز وہ 6 ماہ کی حاملہ بھی تھی ۔ چیریال پولیس و میڈیکل حکام نے متوفیہ کے قریبی عزیزوں کو 14 دنوں کے لئے گھریلو قرنطنیہ میں رہنے کی ہدایت دی۔