چیف جسٹس سیمینارمیں 61 ممالک کے چیف جسٹسوں کی شرکت

   

نئی دہلی : جنگ او ردہشت گردی سے متاثر عالمی پس منظر میں آج عالمی اتحاد اور امن کی سخت ضرورت ہے ۔ دنیا کی موجودہ خراب صورت حال میں ماریشش اور ہندوستان دونوں ہی جمہوریت کے علم بردار کے طور پراپنا رول نبھارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارماریشش کے نائب صدر میری سیرل بوئیسے زون نے یہاں دنیا کے چیف جسٹسوں کے 24ویں بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ اس سیمینارسے عالمی امن و اتحادکی راہیں ہموار ہوں گی۔ سیمینار سے خطاب کرنے والو ں میں تیونیشیا کے نوبل امن ایوارڈ یافتہ مسٹر عبدالستار بین موسی، مسٹر اسٹیفن میسک، سابق صدر کروشیا، مسٹر تیبورورا ٹیٹو، سابق صدر کریباتی جمہوریہ، مسٹر جین ہینری، سبق وزیر اعظم ہیتی، ڈاکٹر پکالیتھا بی موسی لیلی، سابق وزیر اعظم لیتھوسا، مسٹر البان کنگسفورڈ بیگبن،گھاناکے ممبرپارلیمنٹ کے صدراور جسٹس مسٹر لیونارڈو برینٹ،جسٹس انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس، نیدر لینڈ وغیرہ کے نام اہم ہیں۔ سٹی مونٹیسری اسکول لکھنو کے زیر اہتمام منعقد اس سیمینار میں روس یوکرین۔اسرائیل۔ حماس جنگ پر تشویش ظاہر کی گئی ۔