چیف منسٹر امدادی چیک کی حوالگی

   

مدہول۔ تلنگانہ سرکا ریاست میں تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ سلوک کرتے ہوئے ریاست کو ترقی کی طرف گامزان کرنے میں عوام کے لئے مختلف اسکیمات کے ذریعہ راست طور پر فائدہ پہونچارہی ہے اس بات کا اظہار مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے مدہول ایم ایل ہیڈ کورٹر میں ایک غریب خاتون کو سی ایم ریلیف فنڈ سے 57 ہزار کا چیک دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کے چندر شیکھر راو وزیر اعلی ریاست کی غریب عوام کے لئے مختلف اسکیمات کے ذریعہ راست طور پر فائدہ پہونچارہی ہے ریاست میں سفید راشن کارڈ رکھنے والوں کو کئی خانگی دواخانوں میں مفت علاج کی سہولت کے علاوہ ہنگامی حالات میں اپنی ذاتی رقم سے علاج کرنے والے افراد کو بھی سی ایم ریلیف فنڈ سے علاج کا خرچ دیا جا رہا ہے اس موقع پر جناب افروز خان صدر منڈل ٹی آر ایس مدہول سریندر ریڈی جناب سید خالد مخدوم کوآپشن ممبر کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین موجود تھے۔