شاہنواز قاسم کو بی سی ویلفیر ، اقلیتی بہبود ، اسپورٹس اینڈ یوتھ سرویس اور چیف منسٹر سیکوریٹی کی ذمہ داری
حیدرآباد۔10جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی کے دفتر میں خدمات انجام دینے والے سیکریٹریز کو محکمہ جات کی تفویض عمل میں لائی جاچکی ہے۔ چیف منسٹر کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر وی شیشادری کو جی اے ڈی ‘ محکمہ داخلہ ‘ محکمہ فینانس‘ محکمہ منصوبہ بندی ‘ محکمہ قانون‘ امور مقننہ‘ محکمہ مال اور دیگر چیف منسٹر کے دفتر کے امور تفویض کئے گئے ہیں جبکہ مسٹر کے مانک راج آئی اے ایس سیکریٹری برائے چیف منسٹر کو محکمہ برقی‘ محکمہ آبپاشی‘ محکمہ تعلیم ‘ محکمہ مال ‘ کمرشیل ٹیکس و آبکاری‘ کے علاوہ محکمہ کان کنی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ مسٹر جی چندر شیکھر ریڈی آئی ایف ایس سیکریٹری برائے چیف منسٹر کو محکمہ ماحولیات و جنگلات‘ محکمہ زراعت‘ محکمہ افزائش مویشیاں ‘ محکمہ سیول سپلائز‘ محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ ‘ محکمہ عمارات و شوارع و امور صارفین‘ پنچایت راج اور دیہی ترقیات کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ جناب شاہنواز قاسم آئی پی ایس سیکریٹری برائے چیف منسٹر کو محکمہ بی سی ویلفیر ‘ محکمہ اقلیتی بہبود‘ محکمہ اسپورٹس اینڈیوتھ سروسز‘ چیف منسٹر سیکوریٹی کے علاوہ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ چیف منسٹر کے دفتر میں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں بی اجیت ریڈی خصوصی سیکریٹری برائے چیف منسٹر کو بلدی نظم و نسق ‘انڈسٹریز‘ انفارمینش ٹیکنالوجی ‘ الکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن‘ محکمہ لیبر‘ ایمپلائمنٹ‘ ٹریننگ اینڈ فیکٹریز‘ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ‘کے علاوہ دیگر ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔مسز سنگیتا ستیہ نارائینہ آئی اے ایس جوائنٹ سیکریٹری برائے چیف منسٹر کو میڈیکل اینڈ فیملی ویلفیر ‘ ویمنس اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ‘ انتظامی امور برائے چیف منسٹر آفس‘ مسٹر ویمولہ سرینواسلو او ایس ڈی برائے چیف منسٹر کو انڈومنٹ ڈپارٹمنٹ ‘ کلچر اینڈ ٹورازم‘ پرجاوانی‘ سی ایم آر ایف‘ کمپیوٹر آئیزیشن آف سی ایم او کے علاوہ درخواستوں کے امور کی ذمہ داری حوالہ کی گئی ہے۔3