چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں حیدرآباد پبلک اسکول سوسائٹی کا عطیہ

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : دی حیدرآباد پبلک اسکول سوسائٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر ریاست تلنگانہ کی حکومتی انتظامات میں امداد کے طور پر چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 10 لاکھ روپیوں کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ سوسائٹی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ انتظامی کمیٹی حیدرآباد پبلک اسکول سوسائٹی نے بتایا کہ عالمی سطح پر پھیلی ہوئی کورونا وائرس وباء سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے حکومت تلنگانہ کے اقدامات میں امداد کے طور پر یہ رقم بطور عطیہ پیش کیا ہے ۔۔
حیدرآباد پبلک اسکول سوسائٹی کا چیارٹیبل فاونڈیشن کو عطیہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : دی حیدرآباد پبلک اسکول سوسائٹی نے ایچ کے ایم چیارٹیبل فاونڈیشن تلنگانہ کو 5 لاکھ روپیوں کا عطیہ دیا ہے ۔ سوسائٹی نے ٹرسٹ سے خواہش کی کہ وہ اکھشے پترا کے ذریعہ غیر منظم شعبہ کے یومیہ اجرت پرکام کرنے والے غریب افراد کو کھانے پینے کی اشیاء سربراہ کریں ۔ سوسائٹی نے مزید بتایا کہ مذکورہ امدادی رقم سوسائٹی کے تحت چلنے والے مختلف برانچس جیسے بیگم پیٹ ، رامنتا پور ، ورنگل ( تلنگانہ ) اور کڑپہ ( آندھرا پردیش ) کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی ہے ۔۔