چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ کوڑنگل، مقامی قائدین اور افراد سے دسہرہ کی ملاقات

   

حیدرآباد :22 اکٹوبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنے حلقہ انتخاب کوڑنگل کا دورہ کرتے ہوئے مقامی قائدین اور عوام سے ملاقات کی ۔ دسہرہ تہوار کے پیش نظر چیف منسٹر نے کوڑنگل میں پارٹی قائدین اور کارکنوں سے ملاقات کا پروگرام طئے کیا تھا تاکہ تہوار کی مبارکباد پیش کی جائے ۔ چیف منسٹر نے کوڑنگل پہنچنے کے بعد مقامی افراد اور قائدین سے بات چیت کی اور حلقہ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے مقامی مندر میں خصوصی پوجا کی ۔ مجالس مقامی کے نمائندوں نے چیف منسٹر کو ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے واقف کرایا ۔ ریونت ریڈی کی کوڑنگل آمد پر عوام کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور سینکڑوں کی تعداد میں کارکن ان کے استقبال کیلئے موجود تھے ۔ 1/S
چیف منسٹر نے مقامی قائدین و کارکنوں کو تصویر کا موقع فراہم کیا ۔ انہوں نے مقامی افراد کو حلقہ کی جامع ترقی کیلئے اقدامات کا وعدہ کیا ۔ ریونت ریڈی شام میں کوڑنگل سے حیدرآباد واپس ہوگئے ۔ 1/S