چیف منسٹر ریونت ریڈی کے قافلہ کی گاڑیوں کی تعداد میں کمی کا امکان

   

حیدرآباد 14 مئی (سیاست نیوز) ملک میں ایندھن بچاؤ مہم کے تحت وزیراعظم سے لے کر گورنرس اور مرکزی وزراء کی جانب سے گاڑیوں کے قافلہ میں کمی کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ اِسی تسلسل کے تحت چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے بھی اپنے قافلہ کی گاڑیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ نریندر مودی نے سیاسی قائدین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ایندھن کا استعمال کم کرنے کے لئے گاڑیوں سے سفر سے گریز کریں۔ تلنگانہ گورنر شیو پرتاپ شکلا کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بھی گاڑیوں کی تعداد میں کمی کی ہدایت دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر آفس کے عہدیداروں کو اِس سلسلہ میں فیصلہ کرنے کی ذمہ داری دی گئی جو سکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے گاڑیوں کی تعداد کا تعین کریں گے۔ شہر میں چیف منسٹر کے قافلہ میں محض 2 تا 3 گاڑیوں کو رکھا جائے گا۔ شہر کے باہر سڑک کے راستہ سفر کی صورت میں گاڑیوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے تاہم شہر میں سفر کے دوران قافلہ کم گاڑیوں پر مشتمل رہے گا۔ کئی ریاستوں کے چیف منسٹرس نے بھی گاڑیوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔V/1