چیف منسٹر نے 12 فیصد مسلم تحفظات کے نام پر دھوکہ دیا : ریونت ریڈی

,

   

کانگریس کو اقتدار حاصل ہونے پر سالانہ 2 لاکھ ملازمتیں ، 500 روپئے میں پکوان گیاس سلنڈر سربراہ کیا جائے گا
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دینے کا چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا اور مسلم تحفظات کے معاملے میں مجلس کے صدر اسد الدین اویسی کی خاموشی کو معنی خیز قرار دیا ۔ کانگریس کو اقتدار حاصل ہونے پر 500 روپئے میں پکوان گیاس سلنڈر سربراہ کرنے کا وعدہ کیا ۔ ضلع جگتیال میں اپنی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے آج 25 ویں دن کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اے آئی سی سی سکریٹری تلنگانہ انچارج ندیم جاوید کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ نے تحریک کے دوران 2014 اور 2018 کے انتخابی منشور میں مسلمانوں کو 12 فیصد مسلم تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ہتھیلی میں جنت دکھائی اقتدار کے 9 سال مکمل ہونے کے باوجود مسلمانوں سے کئے گئے وعدے کو پورا نہ کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا ہے ۔ مسلمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسلمانوں کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے ۔ مسلمان آئندہ انتخابات میں کانگریس کی کامیابی میں اہم رول ادا کریں گے ۔ 2004 میں کانگریس پارٹی نے مسلمانوں سے تحفظات کا وعدہ کیا اور اس کو پورا کیا ہے جس سے تعلیم و ملازمتوں کے علاوہ مقامی اداروں کے انتخابات میں ان مسلم تحفظات سے مسلمانوں کو فائدہ ہورہا ہے ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس اور بی جے پی سے عوام بدظن ہوگئے ہیں ۔ کانگریس کو اقتدار حاصل ہوتے ہی آروگیہ شری اسکیم کے مصارف کو 5 لاکھ روپئے تک بڑھا دیا جائے گا ۔ 500 روپئے میں پکوان گیاس سیلنڈر فراہم کیا جائے گا ۔ 2 لاکھ روپئے تک کسانوں کے قرض معاف کئے جائیں گے ، ساتھ ہی موجودہ جو قرض ہیں اس کو بھی معاف کردیا جائے گا ۔ کانگریس کو اقتدار حاصل ہوتے ہی سالانہ 2 لاکھ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ۔۔ ن