چیف منسٹر کیخلاف گمراہ کن خبرپر کانگریس کی پولیس میں شکایت

   

حیدرآباد۔/10 مارچ، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے بی آر ایس کے ترجمان تلگو روز نامہ ’ نمستے تلنگانہ‘ کے خلاف بیگم پیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ پردیش کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ اور رکن قانون ساز کونسل مہیش کمار گوڑ نے اسٹیشن ہاوز آفیسر کو تحریری شکایت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے امیج کو متاثر کرنے کیلئے گمراہ کن خبر شائع کی گئی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ بیگم پیٹ ایرپورٹ پر چیف منسٹر ریونت ریڈی اور صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو کی دو گھنٹے طویل ملاقات کی جھوٹی خبر شائع کرتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ریونت ریڈی آندھرا پردیش الیکشن میں چندرا بابو نائیڈو کی مدد کریں گے۔ تلگودیشم اور بی جے پی میں اتحاد کے باوجود ریونت ریڈی نے چندرا بابو نائیڈو کی مدد کا مبینہ طور پر وعدہ کیا۔ 1