چیف منسٹر کیرالا،راہول گاندھی کو ہرانا چاہتے ہیں: پیوش گوئل

   

کانگریس لیڈرکو محفوظ نشست تلاش کرنی پڑے گی
حیدرآباد 22اپریل (یواین آئی)مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے عوام وزیراعظم مودی کی قیادت میں مستحکم، فیصلہ کن اور ایماندارحکومت بنانے کا عزم رکھتے ہیں تاکہ وکست بھارت بنایاجاسکے ۔انہوں نے تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی، ریاست کے عوام سے یہ یقین دہانی کرواناچاہتی ہے کہ وہ ان کے ساتھ ہے ۔تلنگانہ اور ملک کی ایک ساتھ ترقی ہوگی۔انہوں نے بی جے پی کے 400پار کے نعرے سے متعلق راہل گاندھی کے ریمارک پر کہا کہ پہلے راہل گاندھی کو انڈیا بلاک سے نمٹنا چاہئے ،کیرل کے وزیراعلی، راہل گاندھی کو شکست دینے کیلئے کام کررہے ہیں اور انہیں کیرل کے باہر ایک اور محفوظ نشست تلاش کرنی پڑے گی۔