چیف منسٹر کیمپ آفس کے قریب اساتذہ کا احتجاج

   

حیدرآباد ۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) اساتذہ کے تبادلوں کا مسئلہ ریاست میں طول پکڑتا جارہا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او 317 کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج چند اساتذہ سی ایم کیمپ آفس کے قریب پہنچ گئے اور جی او منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔ تہوار کی پرواہ کئے بغیر اپنے جائز مطالبات کی یکسوئی کیلئے اساتذہ یہاں پہنچے تھے جنہیں پولیس کی بھاری جمعیت نے کیمپ آفس پہنچنے سے روک لیا اور چند اساتذہ کو پولیس پنجہ گٹہ نے گرفتار کرلیا۔ مقامی کیڈر اور تبادلوں میں اساتذہ کی خواہشات و ضروریات خاطر میں نہ لاتے ہوئے ناانصافی کا حکومت پر الزام عائد کیا گیا۔ یہ سرکاری اسکولس کے اساتذہ کے اس احتجاج سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ بعدازاں پولیس نے انہیں درہم برہم کردیا۔واضح رہے کہ ریاست بھر میں اساتذہ کی جانب سے حکومت کے جی او 317 کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور اس سے دستبرداری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ع