چیف منسٹر کی دختر و سابق ایم پی کے کویتاہوم کورنٹائن

,

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی دختر و سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا گھر میں قرنطینہ اختیار کرچکی ہیں کیونکہ ان کا ڈرائیور کورونا پازیٹیو قرار پایا ہے ۔ جمعرات کو کویتا کے ڈرائیور کے کورونا پازیٹیو ہونے کی اطلاع آئی تھی جس کے بعد جمعہ کو کویتا نے گھریلو قرنطینہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کویتا کے ساتھ ان کے افراد خاندان بھی گھریلو قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ کویتا اور ان کے افراد خاندان ڈاکٹرس کے مشورہ پر 14 دن تک گھریلو قرنطینہ میں رہیں گے ۔ کہا گیا ہے کہ کویتا نے احتیاطی اقدام کے طور پر گھر پر قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔