حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ 30 نومبر کو چیف منسٹر کے سی آر کی فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی اور بی آر ایس 100 نشستوں کے ساتھ سنچری مکمل کرے گی ۔ اسمبلی حلقہ ویملواڑہ میں پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ویملواڑہ میں بی آر ایس کے امیدوار کو جتانے پر اس حلقہ کو گود لینے کا اعلان کیا ۔ بصورت دیگر حلقہ کا کبھی دورہ نہ کرنے کا عہد کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ کی اسٹوری ، ڈائیلاگ ، اسکرین پلے اور ڈائرکشن چیف منسٹر کے سی آر کررہے ہیں ۔ یہ فلم 30 نومبر کو بلاک بسٹر ہوگی ۔ کانگریس پارٹی کی فلم کے کناڈا پروڈیوسر دہلی کے ڈائرکٹر ہے اور گجرات کے ایکٹر ہے یہ فلم فلاپ اور ڈیزاسسٹر ثابت ہوگی ۔ تلنگانہ میں کس کی حکومت قائم ہوگی اس کا فیصلہ مودی اور راہول گاندھی نہیں کرسکتے بلکہ تلنگانہ کے عوام اس کا فیصلہ کریں گے ۔ اگر کانگریس پر غلطی سے بھی بھروسہ کیا گیا تو ہر چھ ماہ میں ایک چیف منسٹر تبدیل ہوگا ۔ کانگریس کے قائدین دہلی کے اور بی جے پی کے قائدین گجرات کے غلام ہیں ۔ جب کہ بی آر ایس کے قائدین تلنگانہ عوام کے غلام ہیں ۔ اگر کانگریس کو ووٹ دیا گیا تو دہلی کو جائے گا ۔ بی جے پی کو دیا گیا تو گجرات کو جائے گا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تمام سروے بی آر ایس کے حق میں ہے ۔ 100 سے زائد اسمبلی حلقوں پر بی آر ایس کامیاب ہوگی ۔ صرف کامیابی کافی نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ اکثریت سے پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنانے کی ضرورت ہے ۔ راہول گاندھی 6 گیارنٹی کے وعدے کررہے ہیں جب کہ تلنگانہ کے عوام 30 نومبر کو چھکہ لگاتے ہوئے بی آر ایس کو کامیاب بنائیں گے ۔۔ ن