چیف منسٹر کے ساتھ کلکٹر کا اجلاس ملتوی

   

حیدرآباد ۔21۔ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے آج طلب کردہ کلکٹر کانفرنس کو لمحہ آخر میں ملتوی کردیا گیا۔ اراضی ریکارڈ سے متعلق مسائل ، نئے راشن کارڈس کی اجرائی ، ماہا لکشمی اسکیم پر عمل آوری اور دیگر امور کے سلسلہ میں ضلع کلکٹرس کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اسمبلی اجلاس اور دیگر مصروفیات کے سبب چیف منسٹر نے کلکٹرس کانفرنس بعد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نئی دہلی روانہ ہونے والے تھے لیکن لمحہ آخر میں دورہ منسوخ کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا توسیعی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں صدر پردیش کانگریس اور چیف منسٹر کی حیثیت سے ریونت ریڈی شرکت کرنے والے تھے۔