چیف منسٹر کے سی آرافراد خاندان کے ساتھ دہلی پہونچ گئے

   

اہلیہ شوبھا کے طبی معائنے۔11 اپریل کو دہلی میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں گے
حیدرآباد۔/3اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنے افراد خاندان کے ہمراہ آج شام نئی دہلی روانہ ہوگئے۔ بیگم پیٹ ایر پورٹ سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ اہلیہ شوبھا، دختر کویتا اور بعض قائدین کے ساتھ وہ دہلی پہونچ گئے۔ کسانوں سے دھان کی خریدی کے مسئلہ پر مرکز سے ٹکراؤ کی صورتحال میں چیف منسٹر کا دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔ ٹی آر ایس نے مرکز کے خلاف کل پیر سے ریاست گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے جبکہ چیف منسٹر 11 اپریل کو ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کے ساتھ ایک روزہ بھوک ہڑتال نئی دہلی میں کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا وقت مانگا گیا ہے۔ کے سی آر اس مسئلہ پر وزیر اغذیہ پیوش گوئل سے ملاقات کے حق میں نہیں کیونکہ گوئل نے ریاستی وزراء کی توہین کی۔ دہلی میں قیام کے دوران کے سی آر مخالف بی جے پی جماعتوں کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسس میں چیف منسٹر کی اہلیہ کے طبی معائنے ہیں لہذا چیف منسٹر 11 اپریل تک وہیں قیام کریں گے۔ پارلیمنٹ کے ایوانوں میں احتجاج کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات دیں گے۔ روزانہ ریاست کو درپیش ایک مسئلہ پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار جئے پور کے دورہ پر ہیں اور وہ دہلی روانہ ہوں گے۔ امید کی جارہی ہے کہ کے سی آر مخالف بی جے پی محاذ کی تشکیل کیلئے قومی اور علاقوائی پارٹیوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ ر