چیف منسٹر کے سی آر نے پرگتی بھون میں پرچم کشائی انجام دی

   

حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج پرگتی بھون میں یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔ بابائے قوم گاندھی جی اور معمار دستور ڈاکٹر امبیڈکر کی تصاویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ تقریب میں ریاستی وزراء وی پرشانت ریڈی، ستیہ وتی راٹھور، ملا ریڈی، ایم ایل سیز بی راجیشور ریڈی، مدھو سدن چاری، چیف سکریٹری شانتی کماری، ڈی جی پی انجنی کمار کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ن