چیف منسٹر کے سی آر کی قیامگاہ پر ٹی آر ٹی امیدواروں کا احتجاج

   

حیدرآباد۔16۔اکتوبر(سیاست نیوز)چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھرراؤ کی سرکاری قیام گاہ پرگتی بھون کے قریب آج ہلکی کشیدگی دیکھی گئی۔فوری طورپر تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹی آرٹی کے امیدواروں نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ احتجاج کیا۔اس احتجاج کے نتیجہ میں بیگم پیٹ۔سکندرآباد کی روٹ پر تقریبا دو کیلومیٹر تک گاڑیوں کی آمد ورفت میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔احتجاجی امیدواروں کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔ان احتجاجیوں نے مخالف حکومت نعرہ بازی کی اور دھرنا بھی دیا۔