چیف منسٹر کے فارم ہاوز پر کانسٹبل کی خودکشی کی تحقیقات کا مطالبہ :سی پی آئی

   

حیدرآباد۔/16اکٹوبر، ( این ایس ایس ) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فارم ہاوز پر تعینات ہیڈ کانسٹبل کی خودکشی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے افراد خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حقائق کا پتہ چلانے کیلئے اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں۔