چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی جانب سے عیدالاضحی کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو نے ریاست بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر اپنے ایک پیام میںچیف منسٹر نے کہا کہ یہ تہوار قربانی کا تہوار ہے جو ہمیں ابراہیم علیہ السلام کی ان اعلی تعلمات کی یاد دہانی کرواتا ہے جو ہمیشہ ( بالخصوصکورونا وباء کے ایام میں ) دوسروں کے تئیں جذبہ قربانی ‘ رحمدلی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے سے متعلق ہیں۔