چیف منسٹر گہلوٹ کو والدین کا مقام پیدائش نہیں معلوم

,

   

ڈیٹنشن سنٹر جانے تیار ہوں

٭ چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے جئے پور میں مخالف سی اے اے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کیلئے والدین کے مقام پیدائش کے بارے میں معلومات طلب کی جارہی ہے۔ اگر میں یہ تفصیلات پیش کرنے میں ناکام رہا تو مجھے بھی ڈیٹنشن سنٹر میں رہنے کیلئے کہا جائے گا۔ مجھے واقعی والدین کا مقام پیدائش نہیں معلوم، اگر حراستی مرکز کو جانے کی نوبت آتی ہے تو میں وہاں سب سے پہلے جاؤں گا۔ راجستھان سی اے اے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد منظور کرنے والی ریاستوں میں شامل ہے۔