چیف میٹرو پولٹین مجسٹریٹ ارون کمار گرگ نے 14ممالک سے غیر ملکیوں کو تمام الزامات سے بری کردیا ہے

,

   

نئی دہلی۔دہلی کی ایک عدالت نے منگل کے روز36غیر ملکیوں جن کے خلاف تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے چار ج شیٹ داخل کرتے ہوئے مبینہ طور پر کرونا وائرس کے پیش نظر ملک میں نافذ کردہ گائیڈ لائنس کے ضمن میں درج الزامات سے بری کردیاہے۔چیف میٹرو پولٹین مجسٹریٹ ارون کمار گرگ نے 14ممالک سے غیر ملکیوں کو تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔

ائی پی سی کی دفعات 188‘269وباء ایکٹ 1897کی دفعہ3کے تحت مذکورہ غیر ملکیوں پر مذکورہ عدالت نے 24اگست کے روز الزامات عائد کئے تھے۔ آفات سماوی ایکٹ2005کی دفعہ51کے تحت بھی الزامات عائد کئے گئے تھے۔

تاہم ان پر عائد غیر ملکی ایکٹ کی دفعہ 14(1)اور ائی پی سی کی دفعہ 271اور 270کے تحت عائد الزامات سے بری کردیاگیاتھا۔ قابل اعتماد مواد اور ان کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہونے کی وجہہ سے مذکورہ عدالت نے چھ ممالک کے اٹھ غیرملکیوں کو بھی تمام الزامات سے بری کردیاتھا۔

مذکورہ غیر ملکیوں کونظام الدین میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے اور مبینہ طور پرویزا کی خلاف ورزی اور کویڈ19گائیڈ لائنس کے ضمن میں جاری کردہ حکومت کے گائیڈ لائنس کو نظر انداز کرنے کے الزام میں چارج شیٹ کیاگیاتھا