چین، روس، ایران کےبیجنگ میں مذاکرات

   

بیجنگ : چین، روس اور ایران بیجنگ میں جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر مذاکرات کریں گے جو چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہونگے، چینی وزارت خارجہ نے باقاعدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی نائب وزیر خارجہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اس میٹنگ کے بعد اسی دن نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے میں ایک اجلاس ہو گا جس میں ایران کی جانب سے یورینیم کے ذخیرے میں توسیع کے حوالے سے بات کی جائے گی جو ہتھیاروں کے درجے کے قریب ہے۔
ملائیشیا سے 41 پاکستانی
بھکاری بے دخل
کوالالمپور : ملائیشیا سے چند روز کے دوران 41 پاکستانی بھکاریوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق بھکاریوں میں 26 خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے 16 کا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے ہے۔بیشتر بھکاری رحیم یار خان، فیصل آباد، صادق آباد اور لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔ تمام بھکاریوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی میں تحقیقات جاری ہیں۔