بیجنگ: یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے خلاف احتجاج میں جہاں مغربی ممالک روس سے تیل کی خریداری پر پابندیاں لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں چین کی کچھ آزاد ریفائنریز چھپ چھپ کر رعایت کے ساتھ روس سے تیل خرید رہی ہیں۔دی فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے ۔رپورٹ میں چین کے مشرقی ساحل پر واقع صوبہ شاندونگ میں ایک آزاد ریفائنری کے ایک اہلکار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے روس کے ساتھ تیل کی تجارت سے متعلق معاہدے کی اطلاع امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے سرکاری طور پر نہیں دی گئی ہے ۔اہلکار کے مطابق ریاست کی ملکیت والی کموڈٹی ٹریڈنگ فرموں کی طرف سے روس سے خام تیل کی فراہمی کے تعلق سے ریفائنری کے لئے کچھ کوٹے کی خریداری کی گئی ہے ۔