چینی زبان میں ٹیاگ کیساتھ کبوتر مخبر تو نہیں

   

حیدرآباد 6 جنوری (سیاست نیوز) چینی زبان پر مشتمل ٹیاگ لگا ہوا کبوتر ضلع کھمم پہونچا جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پڑوسی ملک ہندوستان میں ایک طرف دراندازی کررہا ہے۔ بڑے پیمانے پر سرحدوں کو قبضہ کررہا ہے۔ ڈرون کیمروں کے ذریعہ ملک کی مخبری کرارہا ہے۔ مختلف ایپس کے ذریعہ ہندوستان کے راز جاننے کی کوشش کررہا ہے۔ ساتھ ہی مخبری کے لئے پرندوں کو بھی استعمال کررہا ہے۔ ضلع کھمم کے ترملاینے پالم منڈل میں واقع دومو گوڑم میں ایک کبوتر پہونچا جس کے پیر میں چینی زبان میں تحریر کردہ ٹیاگ لگا ہوا تھا۔ مقامی کسانوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اس کبوتر کو سب انسپکٹر بھوانی نے محکمہ جنگلات کے ڈیویژنل آفیسر سریش کے حوالے کرتے ہوئے کبوتر کا پہلے علاج کرکے بعد میں تفصیلات کو منظر عام پر لانے کا مشورہ دیا۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس طرح کے ٹیاگ لگے ہوئے کبوتر اکثر پڑوسی ریاست اڈیشہ میں نظر آتے ہیں۔ ضلع کھمم پہونچنے کی تحقیقات کی جائے گی۔ ن