چین اور ایران کیساتھ کشیدگی، ٹرمپ کے ایلچی روس پہنچ گئے

   

ماسکو : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف روس پہنچ گئے جہاں ان کی روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات متوقع ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کے قریبی اتحادی ممالک چین اور ایران کے ساتھ امریکہ کی بڑھتی کشیدگی کے درمیان ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے ہیں اور ممکنہ طور پر روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے ۔کریملن نے وِٹکوف کی آمد کی تصدیق کی اور ازویسٹیا نیوز آؤٹ لیٹ نے اسٹیو وِٹکوف کی روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک ہوٹل سے روانگی کی ایک ویڈیو جاری کی، جس میں پوتن کے سرمایہ کاری ایلچی کریل دمتریو بھی ان کے ہمراہ تھے ۔