بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے چاند کی مٹیسے بطور نمونہ بنائی گئی اینٹیں خلا میں بھیجنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ خلا میں اینٹیں بھیجنے کا مقصد اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ان اینٹوں کو چاند پر خلائی بیس کی تعمیر میں استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ خلائی ماحول میں رکھی گئی ان اینٹوں کے جائزے کے بعد اندازہ لگایا جائے گا کہ انتہائی ماحولیاتی شرائط میں یہ اینٹیں کس قدر پائیدار رہی ہیں۔ منصوبے کے مطابق یہ اینٹیں آئندہ ماہ تیانزو8 کارگو خلائی گاڑی کے ذریعے تیانزو خلائی اسٹیشن بھیجی جائیں گی۔ چین 2035 تک چاند کے جنوبی قطب کے قریب بین الاقوامی لونر تحقیقی اسٹیشن تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
صادق خان اور رشی سونک نسل پردوستانہ تنقیدوں کی زد میں
لندن: لندن کے میئر صادق خان اور سابق وزیر اعظم رشی سونک عام انتخابات کے دوران برطانیہ کے نسل پرست طبقوں کی نفرت اور گالی گلوچ کا سب سے زیادہ نشانہ بنتے رہے۔ اس امر کا اظہار برطانیہ میں نسل پرستوں کی طرف سے جاری مہمات کے ایک جائزے میں کیا گیا ہے۔اس تحقیق کا موقع یونیورسٹی آف شیفلڈ نے ملک میں نسل پرستی اور سماجی منافرت کی بڑھی ہوئی علامات ، واقعات اور حملوں کے باعث ضروری محسوس کیا۔