چین عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار : سعودی عرب

   

ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے عرب ممالک اور چین کے درمیان شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کی باہمی خواہش پر زور دیا۔اتوار کی صبح ریاض میں سب سے بڑے عرب چینی اجتماع کا آغاز ہوا۔ کانفرنس کے دو دنوں میں 40 بلین ڈالر سے زیادہ کے معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ فیصل بن فرحان نے اس بات پر زور دیا گیا کہ توانائی کے اس نئے دور میں ایک ایسی قوم کی تعمیر کی جائے جس کو مینوفیکچرنگ، سائنس، کمیونیکیشن اور گرین انرجی ٹیکنالوجی پر مشتمل متنوع معیشت کی تائید حاصل ہو۔چین اور عربوں کے درمیان اقتصادی، صنعتی، تکنیکی اور خلائی تعاون کو فروغ دینے کا نمایاں عنوان موجود ہے۔ ریاض کی جان سے ایک روڈ میپ تیار کیا جائے گا جو صنعت کاری، سائنس، مواصلات اور گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دے گا۔واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل سینٹر فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ (NCSD) کے سربراہ ایرک فینگ نے کہا کہ سعودی قیادت نے ایک ایسے ملک کی تعمیر کے لیے جرات مندانہ اقدامات کیے ہیں جو توانائی کے نئے دور کی طرف گامزن ہو۔ جس کی حمایت متنوع معیشت سے ہو۔ جس میں مینوفیکچرنگ، مواصلات، گرین ٹیکنالوجی اور سائنس شامل ہو۔ نئے توانائی کے دور کے لیے متعلقہ اور تمام ضروری پیشوں کو فروغ دیا جائے۔چینی- عرب تجارت اور سرمایہ کاری کے مستقبل اور ان کو درپیش اہم ترین چیلنجوں کے بارے میں،فینگ نے کہا کہ “اس وقت ایک بڑا رجحان ہے جو عرب اور چینی دونوں گروہوں کے درمیان سالانہ بنیادوں پر فروغ پا رہا ہے۔ مستقبل میں ہم مشترکہ کاروبار کو زیادہ سے زیادہ بڑھا سکتے ہیں۔ مزید مواقع تلاش کیے جا سکتے ہیں۔فینگ نے عرب چینی بزنس کانفرنس کی کامیابی کے لیے سعودی کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ہم ماضی نہیں بلکہ مستقبل کے لیے ایک ایجنڈا دیکھ رہے ہیں۔ کئی سالوں سے ترقی یافتہ دنیا کے بہت سے لوگ سعودی عرب کو تیل کے ایک تناظر میں ہی دیکھتے آرہے ہیں حالانکہ حقیقت میں یہ ایک متنوع ملک ہے جو شاندار نوجوانوں اور غیر معمولی صلاحیتوں سے بھرا ہوا ہے۔