بیجنگ : چین کے جنوبی حصے میں واقعہ ایک ندی میں بڑا حادثہ رونما ہوا، تیل رساؤ کو صاف کرنے والا بحری جہاز کشتی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 5 افراد لاپتہ ہوگئے ۔رپورٹس کے مطابق حادثہ منگل کی صبح چین کے حنان صوبے میں پیش آیا۔ جہاں یوان شوئی ندی میں ایک بحری جہاز نے ایک چھوٹی کشتی کو زوردار ٹکر مار دی۔ جس سے کشتی میں موجود تمام 19 افراد پانی میں گرگئے ۔بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو بچالیا گیا مگر 11 افراد کی زندگی نہیں بچ پائی، جبکہ پانچ افراد تاحال لاپتہ ہیں’ جن کی تلاش جاری ہے ۔