چین میں مساجد مسمار کرنے کی تردید

,

   

ایغور مسلمانوں پر ظلم کی اطلاعات گمراہ کن ، چینی وزارت خارجہ کا ردعمل
بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ نے اس کے سنکیانگ علاقہ میں ہزاروں مساجد کو مسمار کرنے کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ آسٹریلین تھنک ٹینک کے اس دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ تھنک ٹینک نے کہا تھا کہ سنکیانگ میں 24,000 مساجد ہیں۔ 2017ء سے حکومت کی پالیسی کے تحت ان مساجد میں سے 16,000 مساجد کو مسمار کیا گیا یا انہیں نقصان پہنچایا گیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ میڈیا میں یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ چینی حکام ایغور مسلمانوں پر ظلم کررہے ہیں ۔ یہ خبریں ہتک آمیز خبروں کے سواء کچھ نہیں ہیں۔