چین میں نل کے پانی میں آگ بھڑک اُٹھی

,

   

بیجنگ : چین کے علاقہ پنجن سے آنے والی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون نل کے پانی کو لائٹر سے آگ لگارہی ہے۔ ہاتھ اور برتن دھونے کے بعد اِس خاتون نے لائٹر سے پانی میں آگ لگادی۔ خاتون نے شکایت کی کہ ہاتھ دھونے کے بعد ہمارے ہاتھ خشک نہیں ہورہے تھے ، ہاتھوں میں چکنائی دکھائی دی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ نل کے پائپ میں پکوان گیس داخل ہوگئی تھی۔ زیرزمین سربراہی آب کے پائپ میں لکیج تھا۔