چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسیس میں کمی

   

بیجنگ، 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں صوبہ ہبوئی کے باہر والے علاقوں میں خطرناک کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل 12 ویں دن کمی درج کی گئی ہے ۔یہ اطلاع نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کو دی۔ محکمہ نے بتایا کہ صوبہ ہبوئی کے باہر والے علاقوں میں ہفتہ تک کورونا وائرس کے 166 معاملہ درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کو 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں وائرس کے 2009 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔