چین میں کورونا وائرس کے 3694 نئے کیسز کی تصدیق

   

بیجنگ، 6فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں خطرناک کورونا وائرس کے 3494 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اورمزید 73 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 563 تک پہنچ گئی ہے ۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق جن 73 افراد کی موت ہوئی ہے ، ان میں صوبہ ہبوئی کے 70، تیآنجن، ہئی لوکژاینگ اور گژاؤ کے ایک ایک لوگ شامل ہیں۔ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ چہارشنبہ کو کورونا وائرس کے 5328 نئے مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں جن میں 640 مریضوں کی حالت نازک بتائی جارہی جبکہ 261 لوگوں کو ہاسپٹل سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔کمیشن نے بتایا کہ چہارشنبہ تک کورنا وائرس کے 28,018 کیسز کی تصدیق اور 563افراد کی موت ہوچکی ہے ۔