چین میں ہیومنائیڈ روبوٹ نے بولٹ کا 100 میٹر ریکارڈ توڑ دیا

   

بیجنگ، 23 اگست (یو این آئی) چین میں منعقدہ ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز میں ایک ہیومنائیڈ روبوٹ نے 100 میٹر کی دوڑ 9.39 سکنڈ میں مکمل کرکے انسانوں کے عالمی ریکارڈ کے مقابلے میں بہتر وقت درج کیا ہے ۔ بیجنگ انوویشن سنٹر آف ہیومنائیڈ روبوٹکس کے تیار کردہ روبوٹ نے یہ فاصلہ 9.39 سکنڈ میں طے کیا۔ آٹھ بار کے اولمپک گولڈ میڈل ونر یوسین بولٹ نے 2009 میں 100 میٹر کی دوڑ 9.58 سکنڈ میں مکمل کرکے انسانی عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ روبوٹ نے دو دیگر روبوٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ان میں چینی اسمارٹ فون کمپنی آنر کا تیار کردہ روبوٹ بھی شامل تھا، جس نے آزمائشی دوڑ میں 100 میٹر کا فاصلہ 9.32 سکنڈ میں طے کیا تھا۔