چین کا WTO میں امریکہ کی شکایت درج کرانے کا اعلان

   

بیجنگ : امریکہ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے پر چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت درج کرانے کا اعلان کر دیا۔ایک بیان میں چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کا دفاع کرنے کے لیے جوابی اقدامات کریں گے۔چینی وزارت تجارت نے کہا کہ ٹیرف کا نفاذ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔امریکہ نے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کردییچین کا کہنا ہے کہ ٹیرف کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت درج کرائیں گے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ٹیرف تعمیری نہیں ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کیے تھے۔دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں۔