چین: کورونا وائرس سے تاحال2,236افراد کی موت، جیلیں بھی محفوظ نہیں

,

   

بیجنگ: عالمی طاقتور ہونے کا دعوی کرنے والا ملک چین ”کورونا وائرس“ سے شدید پریشان ہے۔ تا حال 2,236 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 75,465افراد اس وائرس سے شدید متاثر ہیں۔چین کی قومی صحت کمیشن نے بتایا کہ ہوبئی صوبہ میں سب سے زیادہ افراد ہلا ک ہوئے ہیں۔ کمیشن کے مطابق 31 صوبوں میں 75,465افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔ ان میں سے 11,633افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ وائرس چین سے نکل کر دنیا کے دیگر ممالک میں پھیل رہا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے اس وائرس کے پیش نظر عالمی صحت کیلئے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ چین کی جیلیں بھی اس وائرس سے متاثر ہورہی ہیں۔ملک بھر کی جیلوں میں 500 سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہونے کا اطلاع موصول ہوئی ہیں۔