بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے شیگیرو ایشیبا کو جاپان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔جن پنگ نے منگل کو کہا کہ چین اور جاپان پڑوسی ہیں، جنہیں صرف ایک سمندر نے الگ کررکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین-جاپان تعلقات دونوں لوگوں کے لئے پرامن بقائے باہمی، لازوال دوستی، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ ترقی کی راہ پر چلنے سے متعلق بنیادی مفادات کی تکمیل کرتے ہیں۔مسٹر جن پنگ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ جاپان دونوں ممالک کے درمیان چار سیاسی دستاویزات میں قائم کردہ اصولوں اور اتفاق رائے پر عمل کرتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے اور اورایک تعمیری اور مستحکم چین-جاپان تعلقات استوار کرنے کی کوشش میں ایک ہمہ جہت انداز میں باہمی فائدے کے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دے سکتا ہے ۔ یہ رشتہ نئے دور کی ضروریات کو پورا کرے گا۔