چین کے جنگلوں میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک

   

چے نگڈ و،31مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19)سے برسرپیکار چین کے صوبہ سچووان میں جنگل میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 19 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ پیرکو لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے فائر فائٹر کے 18 عملہ اور جنگلات کے ایک اہلکار کی موت ہو گئی۔ یہ سبھی منگل کو علی الصبح 2 بجے اس وقت آگ کی زد میں آ ئے جب ہوا نے اچانک اپنا رخ بدل لیا۔شچانگ نامی شہر کے انفارمیشن آفس کے مطابق پیر کو تقریبا چار بجے جنگل میں آگ لگی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے یہ جلد ہی پاس کے پہاڑوں میں پھیل گئی۔ اس کے بعد آگ بجھانے اور ریسکیوکاموں کے لئے 300 سے زائد فائر فائٹر ز اور 700 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کو لگایا گیا تھا۔