بیجنگ ۔ 29 مئی (ایجنسیز) چین کے صوبہ ژنجیانگ میں آج 5.3 کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ژنجیانگ میں آج دوپہر 2 بجکر 55 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت تقریباً 5.3 بتائی جارہی ہے اور اس کا مرکز ٹوکسن کے قریب تھا۔ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ابھی تک کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات سامنے نہیں آئیں، تاہم مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔