چین کے نئے سال کی سرکاری تعطیلات میں ایک دن کی توسیع

   

بیجنگ: چین نے رواں برس اپنے نئے قمری سال کے آغاز کے موقع پر ہونے والی سرکاری تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافہ کا مقصد کھپت بڑھانا ہے، کیونکہ بہت سے لوگ ملازمتوں کی غیر یقینی صورتحال کے سبب اخراجات میں محتاط ہیں۔ جمعہ کے روز چین کے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور ایئرپورٹس پر مسافروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جو چین کے نئے قمری سال کے موقع پر اپنے خاندانوں کے ساتھ تعطیلات منانے کیلئے اپنے گھروں کی طرف سفر کر رہے ہیں۔رواں برس چین کے قمری سال کو سانپ کا سال قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے سرکاری تعطیلات کا آغاز 28 جنوری سے شروع ہو رہا ہے جو 4 فروری تک جاری رہیں گی۔