بیجنگ / ماسکو : چین نے بحر الکاہل کے شمال مغرب میں روس کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔مشقوں میں آبدوزوں کے ساتھ نبٹنے اور انہیں ناکارہ بنانے کی تربیت دی جا رہی ہے اور مشقوں میں چین کی شمولیت دو محارب اور ایک فریگیٹ بحری جہاز پر مشتمل ہے۔چین عوامی لبریشن فورسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشقوں میں ووشی محارب، شننگ محارب اور لینیی فریگیٹ شامل ہیں۔علاوہ ازیں بحری جہازوں کے ساتھ تعاون کے لئے ایک پیٹرول ٹینکر اور ‘اینٹی سب میرین’ صلاحیت کے حامل تین نیول ہیلی کاپٹر بھی چینی فلیٹ میں شامل ہیں۔روس وزارت دفاع نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ مشقیں دونوں ملکوں کے شمال مغربی بحرالکاہل میں جاری مشترکہ پیٹرولنگ کاروائیوں کا ایک حصّہ ہیں۔واضح رہے کہ چین اور روس کی مسلح افواج نے اسی علاقے میں گذشتہ مہینے بھی مشترکہ فوجی مشقیں کی تھیں