چیونٹیاں اپنے ٹھکانے پر واپسی کا راستہ جانتی ہیں!

   

نیویارک: سائنسدانوں کی ایک ٹیم چیونٹیوں کے بارے میں اس نئے انکشاف سے حیران رہ گئی کہ وہ اپنے ٹھکانے پر واپسی کا راستہ جانتی ہیں۔ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ ظاہر ہوا کہ جب وہ کالونی سے باہر خوراک کی تلاش میں جاتی ہیں تو ان خاص نشانیوں کے مدد سے واپسی کا رستہ ڈھونڈ لیتی ہیں جنہیں وہ خود بناتی ہیں۔امریکن جرنل آف کرنٹ بایولوجی میں شائع یہ جدید تحقیق پچھلے مفروضوں کو کمزور کرتی ہے کہ چیونٹیوں کے گروہ سورج کو اپنی نقل و حرکت کے لیے استعمال کرتے ہیں، یا فاصلوں کی پیمائش کے لیے اپنے قدموں کو گنتے ہیں یا وہ سونگھنے کی حس پر انحصار کرتے ہیں۔