چیوڑلہ میں ایک شخص کا رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل

   

حیدرآباد۔/17 اپریل، ( سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے چیوڑلہ علاقہ میں ایک شخص کا اس کے رشتہ دار نے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 48 سالہ نارائن داس جو بزنس مین تھا چیوڑلہ علاقہ میں رہتا تھا۔ نارائن داس گذشتہ روز اپنے رشتہ دار بھاسکر کے ہمراہ اپنے فارم ہاوز واقع اپرپلی گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں میں بحث و تکرار ہوئی اور اس کے بعد بھاسکر نے نارائن داس کا نامعلوم ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ پرانی دشمنی کے سبب قتل کی یہ واردات پیش آئی۔ پولیس چیوڑلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع