ڈاؤس میں چرنجیوی بیرونی مندوبین کی توجہ کا مرکزچیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

   

حیدرآباد ۔21 ۔ جنوری (سیاست نیوز) ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی اور تلنگانہ کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ میگا اسٹار چرنجیوی نے صنعت کاروں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ہر کسی کو حیرت زدہ کردیا ۔ تلنگائنہ حکومت کی جانب سے عالمی صنعت کاروں کے لئے ایونٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں تلنگانہ کے مختلف شعبہ جات میں ترقی کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ تلنگانہ ویژن ڈاکیومنٹ 2047 پر پریزینٹیشن دیا گیا جس میں چرنجیوی بھی شریک ہوئے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی جیوری میں چرنجیوی کو شامل کیا گیا ہے ۔ ریونت ریڈی اور چرنجیوی کے درمیان بات چیت ہوئی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ انہوں نے افراد خاندان کے ساتھ فلم ’’منا شنکر ورا پرساد گارو‘‘ دیکھی ہے فلم انہیں پسند آئی۔ چیف منسٹر نے چرنجیوی کو مبارکباد پیش کی ۔ میگا اسٹار افراد خاندان کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کے تفریحی دورہ پر ہیں۔ 1