ڈائرکٹر ایمس ڈاکٹر رندیپ کی مدت میں تین ماہ کی توسیع

   

نئی دہلی :آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دہلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلریا کی مدت کار میں آج تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ ایمس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ڈائریکٹر، ایمس کو ایمس ڈائریکٹر کی شکل میں ان کی مدت کار کو 25 جون 2022 سے تین ماہ یا نئے ڈائریکٹر کی تقرری کے وقت، جو بھی پہلے ہو، کو آگے بڑھاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔‘‘بتایا جاتا ہے کہ ان کی تقرری کی دیگر شرائط و ضوابط ادارے کے قوانین کے مطابق ہوں گی۔ ان کی مدت کار پہلے بھی اسی سال 25 مارچ کو تین ماہ کے لیے بڑھائی گئی تھی۔