ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن کا تقرر معطل: ہائیکورٹ

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن کے عہدہ پر این وانی کے احکامات تقرر کو معطل کردیا ہے ۔ کانگریس حکومت نے ڈاکٹر رمیش ریڈی کی جگہ این وانی کا تقرر کیا تھا ۔ عثمانیہ میڈیکل کالج کے پرنسپل نریندر کمار نے تقرر کو چیلنج کرتے ہوئے شکایت کی کہ ان سے جونیئر عہدیدار کو انچارج ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے عبوری احکامات جاری کئے ۔ ہائی کورٹ نے انچارج کے بجائے مستقل یا پھر اضافی ذمہ داری کے طور پر ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن کے تقرر کی ہدایت دی ۔ 1