ڈاریا نے سی ایس جے اوپن جیت لیا

   

سان ہوزے۔ روسی ٹینس کھلاڑی ڈاریا کستاکینا نے ٹائی بریکر میں پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے یہاں سلیکن ویلی کلاسک سان جوس اوپن میں خواتین کے سنگلز کا خطاب جیت لیا۔کستاکینا نے فائنل میں امریکی غیر سیڈڈ شیلبی راجرزکو 6-7(2), 6-1, 6-2 سے شکست دی۔ ساتویں سیڈڈ کستاکینا نے ٹائی بریکر میں پہلا سیٹ ہارنے کے بعد تیزی سے اپنی رفتار دوبارہ حاصل کی۔ راجرزکو کوئی موقع نہیں دیا۔اس سے قبل خواتین کے ڈبلز فائنل میں چوتھی سیڈ چینی جوڑی ڑو یفان اور یانگ ڑاؤشوان نے جاپان کی شوکو اویاما اور تائیوان کی چان ہاؤ چنگ کی غیر سیڈڈ جوڑی کو 7-5، 6-0 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔