’ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں امپاسیبل ہے‘

   

شاہ رُخ خان سے ملاقات پر جیف بیزوس نے ڈائیلاگ دہرایا
ممبئی 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امیزان کے سربراہ جیف بزوس نے فلم انڈسٹری کی شخصیات سے تعارف کے دوران بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رُخ خان اور ڈائرکٹر زویا اختر کے ساتھ بیٹھے رہے اور گفتگو کے دوران شاہ رُخ خان کے مشہور زمانہ ڈائیلاگ کا ریہرسل کرتے رہے۔ جمعرات کی شام جیسے ہی بات چیت ختم ہوئی شاہ رُخ خان نے بیزوس سے ان (خان) کا مشہور ڈائیلاگ ’ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے‘ دہرانے کے لئے کہا تھا۔ دنیا کے دولتمند ترین افراد کی فہرست میں دوسرے مقام پر موجود بیزوس کی سہولت کے لئے بالی ووڈ سوپر اسٹار نے ڈائیلاگ میں اُردو لفظ ناممکن کی جگہ انگریزی لفظ ’امپاسیبل‘ جوڑ دیا تھا اور جیف بیزوس نے بالآخر فلمی انداز میں مکالمہ دہراتے ہوئے کہاکہ ’جیف بیزوس کو پکڑنا مشکل ہی نہیں امپاسیبل ہے‘۔