ڈاٹا فراہمی سے نقد رقمی منتقلی سے متعلق تفصیلات کا حصول ممکن

   

کھاد سبسڈی کیلئے رقم منتقلی پر مرکزی اڈیشنل سکریٹری کا چیف سکریٹری تلنگانہ کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد۔ 28 فروری (سیاست نیوز) چیف سیکریٹری تلنگانہ ایس کے جوشی نے مرکزی عہدیداروں سے درخواست کی کہ وہ تلنگانہ سے متعلق تفصیلات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاٹا بیس میں تفصیلات فراہم کرنے سے سہ ماہی یا پھر ہر ماہ آسانی سے نقد رقم منتقلی کی تفصیل معلوم ہوجائینگی۔ کھاد سبسڈی کے متعلق نقد رقم منتقلی کیلئے سلسلہ میں آج مرکز کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے کھاد دھرم پال نے چیف سیکریٹری کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ چیف سیکریٹری نے بتایا کہ تلنگانہ میں پر 5 ہزار ایکر اراضی کیلئے ایک اے ای او موجود ہے اور فی کس اے ای او کم از کم 2 ہزار کسانوں کو خدمات فراہم کررہا ہے۔ اس طرح 58 لاکھ کسانوں کی اراضیات کی تفصیلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں یوریا اور نقد رقم کی منتقلی اسکیم کی عمل آوری کے متعلق اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چیف سیکریٹری نے بتایا کہ E-Pos کے ذریعہ یوریا کی فروخت کی کوشش کی جاری ہے۔ کسانوں کو راحت فراہم کرنے ذخیرہ کیا جارہا ہے۔

مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری نے بتایا کہ یوریا کی سبسڈی و نقد رقم کی منتقلی کیلئے ضلع کلکٹر اور محکمہ زراعت کی باہمی اشتراک سے نظر رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاش بورڈ پر تفصیلات کو درج کیا جارہا ہے۔ معیاری یوریا سپلائی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے سرفہرست 20 خریداروں کی فہرست اور ریٹیلرز کی و اسٹاک کی تفصیلات دستیاب رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ سول سیلرز اور ریٹیلرز کیلئے ہدایت جاری کریں اور انہیں تربیت دینے اقدامات کریں۔ E-Pos پر رسید حاصل کرنے کسانوں میں شعور بیدار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور ضلع سطح کی کمیٹیوں کے ذریعہ یوریا کی فروخت کے اقدامات انجام دیں۔ ایڈیشنل سکریٹری نے بتایا کہ ضلع سطح پر یوریا کا ذخیرہ اور خریداروں کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہے اور ملک بھر میں 2.22 لاکھ E-Pos مشینوں کو استعمال کیا جارہا ہے اور 8,000 سے زائد تربیتی پروگرامس منعقد کئے گئے۔