ڈاکٹر سکھاکی ڈاکٹر چیریان سے انسٹی ٹیوٹ پر ملاقات

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ڈاکٹر ٹوم چیریان لیور اسپیشلسٹ جو کہ ساؤتھ ایشیا لیور انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد کے بانی ہیں ۔ ڈاکٹر ستیش سکھاکی ’ اورارتھ وی ول ‘ مہم کی خصوصی طور پر مربوط ہیں ۔ ڈاکٹر سکھا معروف مخالف عالمی حدت کی جہد کار ہیں ۔ ان کا مشن موسمی تبدیلی کا مقابلہ کرنا ہے ۔ ڈاکٹر ڈاکٹر سکھانے پروفیسر چیریان سے ان کے انسٹی ٹیوٹ پر ملاقات کی ، جو کہ دنیا کے واحد لیور اسپیشلسٹ ہیں ، جو کہ اس نامزد کردہ شخصیتوں میں شامل ہیں ۔ ڈاکٹر چیریان نے ڈاکٹر سکھا کو بتایا کہ عالمی معیار کی جگر کی نگہداشت ہر ایک کو کفایتی خرچ پر فراہم کرنا ان کا مقصد ہے جو ملک بھر میں کئی سنٹرس پر فراہم کرتے ہیں ۔۔