ڈاکٹر صابریز آئی ہاسپٹل کا پرانے شہر میں آغاز

   

جدید و عصری ٹکنالوجی سے لیس ، فلمی اداکار ارباز خان کی شرکت
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر صابریز آئی ہاسپٹل کا اعتبار چوک ، حیدرآباد میں افتتاح عمل میں آچکا ہے ۔ مشہور سلیبریٹی و فلمی اداکار ارباز خان نے اس ہاسپٹل کا افتتاح انجام دیا ۔ پرانے شہر کے عوام کے لیے نگہداشت چشم کی ایک نئی دنیا کے ایک باب کا آغاز منگل کو 3 بجے سہ پہر ہوچکا ہے ۔ جہاں آنکھ کے جملہ امراض کے علاج معالجہ کی جدید و عصری ٹکنالوجی کے ساتھ سہولتیں دستیاب ہوں گی ۔ مکمل نگہداشت چشم ، جدید موتیا بند کی سرجریز (MICS) ، قورنیا کی تبدیلی کی سرجریز ، کیراٹوکونس ، انعطافی نقص کی سرجریاں ، آنکھ کی پتلی کی تشخیص اور انتظام ، ریٹینالیزرس ، گلاکوما کی خدمات ، آنکھ خشک ہوجانے کا مرض ، بڑھا ہوا ذیابیطس سے آنکھ کا مرض ، عمر سے متعلق نقائص و بے اعتدالی ، قبل از وقت ریٹینو پتھی وغیرہ کا علاج ، ہمارے 3 عصری آلات سے لیس ٹکنالوجی کے آپریشنس تھیٹرس ، ان ہاوز فارمیسی ، ان ہاوز آپٹیکل اسٹور ، مریض کے لیے کمروں کے علاوہ کیفے ٹیریا کی سہولت ، لیاب خدمات فراہم کرتے ہوئے کیا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر اسد صابری ، ایم ایس ، ایف آئی اے ایس ، ایف سی آر ایس ، کنسلٹنٹ آپتھالمولوجسٹ قورنیا ، کیٹریکٹ اور ری فریکٹیو سرجن کی نگرانی میں یہ ہاسپٹل پرانے شہر کے عوام کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔۔